وزیراعظم کے ترجمان و معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گِل نے کہا ہے کہ سندھ کے وسائل کو ذاتی مقاصد کیلئے استعمال کرنے والے عوام کی بات کرتے شرم کریں، کرپشن اور چوری کے سوال پر جعلی بیمار کی منافقت قوم نے دیکھی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کو بلاول زرداری کے بیان پر ردعمل میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ عوام نے 2018 میں انہیں مسترد کر کے عدم اعتماد کر اظہار کیا، ایک دوسرے پر کیچڑ اچھالنے والے آج بظاہر ایک ہوئے ہیں لیکن یہاں بے ضمیر لوگوں کی منافقت ایک بار پھر واضح ہوئی۔
وزیراعظم کے ترجمان ڈاکٹر شہباز گِل کا بلاول زرداری کے بیان پر ردعمل
Mar 10, 2022 | 18:37