سٹاک مارکیٹ میں تیزی انڈیکس 226پوائنٹس بڑھ کر 41585پر بند


کراچی(کامرس رپورٹر)پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار حصص میں تیزی کا رجحان رہااورکے ایس ای100انڈیکس 226پوائنٹس اضافہ کے بعد 41500پوائنٹس کی حد عبور کرگیا،مارکیٹ میں تیزی کے باعث سرمایہ کے حجم میں 21ارب83کروڑ روپے سے زائد کا اضافہ ہوا جبکہ حصص کی کاروباری مالیت بھی بدھ کے مقابلہ میں زائد رہی اور کاروباری حجم40.64فیصد زائد رہا۔ملکی و غیر ملکی سرمایہ کاروں کی جانب سے مارکیٹ میں کاروباری سرگرمیوں میں دلچسپی کے باعث جمعرات کے روز بھی اسٹاک مارکیٹ میں تیزی رہی۔مالیاری اداروں اور بروکریج ہاو¿سز کی جانب سے نئی خریداری نے مارکیٹ کو ابتداءسے اختتام تک مثبت زون میں ہی رکھا۔ٹیلی کام، سیمنٹ، بینکنگ، پیٹرولیم،پاور اور دیگر سرگرم کمپنیوں کے شیئرز میں نمایاں کاروباری سرگرمیاں دیکھی گئیں۔ کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای100انڈیکس 226.61 پوائنٹس کے اضافہ سے 41585.54 پوائنٹس پر پہنچ گیا جبکہ کے ایس ای 30 انڈیکس 72.84 پوائنٹس اضافہ کے بعد 15662.84، کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 124.18پوائنٹس اضافہ سے 27195.81 پوائنٹس اورکے ایم آئی 30 انڈیکس6 24.77 پوائنٹس بڑھ کر 71468.53 پر بند ہوا۔ شیئرز مارکیٹ کا مجموعی سرمایہ 21ارب 83 کروڑ 65لاکھ2ہزار70 روپے بڑھکر63 کھرب 67 ارب 28 کروڑ 13 لاکھ 52 ہزار 804 روپے کی سطح پر پہنچ گیا۔
 جمعرات کو 7ارب43کروڑ روپے سے زائد مالیت کے 22کروڑ90لاکھ 88ہزار710شیئرز کے سودے ہوئے جبکہ گزشتہ روزبدھ کو 6ارب33کروڑ روپے سے زائد مالیت کے 16کروڑ28لاکھ84ہزار970حصص کا کاروبار ہوا تھا۔گزشتہ روز مارکیٹ میں مجموعی طور پر 324کمپنیوں کے حصص کا لین دین ہوا جس میں سے 205کمپنیوں کے حصص کی قیمت میں اضافہ،100کمپنیوں کے حصص کی قیمت میں کمی اور 19کمپنیوں کے حصص کی قیمت میں استحکام رہا۔ مارکیٹ میں ورلڈ ٹیلی کام2کروڑ66لاکھ،،ٹیلی کارڈ لمیٹڈ1کروڑ70لاکھ،میپل لیف سیمنٹ1کروڑ24لاکھ،سلک بینک1کروڑ12لاکھ،حیسکول1کروڑ8لاکھ،فوجی سیمنٹ1کروڑ7لاکھ شیئرزکے سووں کے ساتھ نمایاں رہے۔قیمتوں میں اتارچڑھاو¿ کے اعتبار سے سب سے زیادہ اضافہ اٹلسہنڈا اور تھل انڈسٹریز کارپوریشن کے حصص کی قیمتوں میں رہا جن کے دام19.59روپے اور19.34روپے کے اضافے سے بالترتیب280.79روپے اور288.90روپے پر پہنچ گئے جبکہ نمایاں کمی پاک سروسز اور پاک ٹوبیکو کے حصص کی قیمتوں میں دیکھی گئی جن کے بھاو¿152.09روپے اور43.57روپے گھٹ کر بالترتیب1875.88روپے اور675.10روپے رہ گئے۔

ای پیپر دی نیشن