امریکہ اور دیگر ممالک افغان خواتین کے حقوق اور مفادات کیلئے اثاثے فوری واپس کریں: چین


اقوام متحدہ(اے پی پی)چین نے امریکہ اور دیگر ممالک پر زور دیا ہے کہ وہ  افغان خواتین اور لڑکیوں کے حقوق اور مفادات کے تحفظ کے لیے  افغانستان  کے سمندر پار اثاثے فوری طور پر واپس کریں۔ چینی خبر رساں ادارے کے مطابق  اگست 2021 میں امریکی فوج کے انخلا کے بعد امریکہ نے افغان مرکزی بنک کے 9.5 بلین ڈالر کیاثاثے منجمد کرنے کا اعلان کیا تھا  ۔ اس  امریکی اقدام کو  بعض ممالک نے  ڈاکہ ڈالنے کے مترادف  قرار دیا۔اقوام متحدہ میں چین کے نائب مستقل  مندوب گینگ شوانگ  نے سلامتی کونسل کے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ افغان عوام کے سمندر پار اثاثے افغان عوام کے لیے استعمال ہونے چاہیئں۔  انہوں نے کہا کہ افغان اثاثوں کو منجمد کرنا بلا جواز  اور غیر قانونی ہے،افغان خواتین کمزور برادری ہے جو کئی سال کی جنگ  اور  بحران  سے سب سے زیادہ متاثر ہوئی  ہے ۔ چینی مندوب نے کہا کہ بین الاقوامی رکاوٹیں  اور پابندیاں ہٹائے بغیر افغان خواتین اور لڑکیوں کے حقوق اور مفادات کا تحفظ حاصل نہیں کیا جا سکتا۔ انہوں نے زور دیا کہ یکطرفہ پابندیاں مقامی خواتین اور بچوں کی بقا اور ترقی کے لیے شدید مشکلات کا باعث بن چکی ہیں اور انہیں بلا تاخیر ہٹایا جانا چاہیے۔ 

ای پیپر دی نیشن