پنجاب یونیورسٹی ،نیشنل پریس ٹرسٹ کے زیر اہتمام تقریب


لاہور ( سپیشل رپورٹر)پنجاب یونیورسٹی کے ڈیجیٹل میڈیا ڈیپارٹمنٹ اور نیشنل پریس ٹرسٹ (این پی ٹی ) کے زیر اہتمام فیک نیوز سے متعلق آگاہی کے لیے شارٹ فلمز کے مقابلوں کاانعقاد کرایا گیا جس میں سرکاری اور پرائیوٹ یونیورسٹیوں  کے طلبا و طالبات نے فیک نیوز کے منفی اثرات کو انتہائی موثر انداز میں اجاگر کیا۔ جامعہ پنجاب میں ہونے والی تقریب میں وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی پروفیسر نیاز احمد اختر نے اپنے خطاب میں ڈیپارٹمنٹ آف ڈیجیٹل میڈیا ڈیپارٹمنٹ اور این پی ٹی کے اشتراک سے فیک نیوز کے تدارک کے لیے کی جانے والی کوششوں کو سراہتے ہوئے زور دیا کہ طلبا و طالبات کو اپنے اپنے شعبوں میں ترقی کرنے اور بہترین کارکردگی دکھانے کے لیے اپنے آپ کو جدید ٹیکنالوجی کے زیور سے آراستہ کریں۔ سینئر تجزیہ کار مجیب الرحمان شامی نے انٹرنیٹ کو پراپیگنڈہ مشین قرار دیتے ہوئے کہا کہ فیک نیوز کے تدارک کے لیے ہر ممکن اور سخت اقدامات کیے جانے چاہئیں۔چیئرمین این پی ٹی منیر احمد خان نے نوجوانوں کو فیک نیوز اور ڈس انفارمیشن سے نبٹنے کی تعلیم اور آگاہی دینے کی ضرورت اور اہمیت پر زور دیا۔ 

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...