لاہور(سپورٹس رپورٹر) افغان کرکٹ بورڈ نے سابق فاسٹ باﺅلر حامد حسن کو نیا باﺅلنگ کوچ مقرر کردیا۔ وہ شارجہ میں پاکستان کیخلاف تین ٹی ٹونٹی میچز سیریز کے کیلئے ٹیم کو جوائن کریں گے۔حامد حسن نے کہا کہ دو دہائیوں سے کھیل سے وابستہ رہا، ریٹائرمنٹ کا فیصلہ مشکل تھا تاہم ملک کی خاطر نئی ذمہ داریاں پوری کرنے کیلئے تیار ہوں۔ مجھے باﺅلنگ کوچ کا کردار ادا کرنے کا موقع ملنے پر فخر اور خوشی ہے، کوشش ہوگی ہمارے سپن ڈیپارٹمنٹ کی طرح فاسٹ باﺅلنگ کا شعبہ بھی مضبوط کروں۔
پاکستان اور افغانستان کے درمیان تین ٹی ٹونٹی میچز پر مشتمل سیریز کا آغاز 26 مارچ سے شارجہ میں شروع ہوگی۔
سابق کرکٹر حامد حسن افغانستان کے نئے باﺅلنگ کوچ مقرر
Mar 10, 2023