مرغزاز سوسائٹی ملتان روڈ کمیٹی کے الیکشن  شہزاد چیمہ کے پینل کو بھرپور حمایت حاصل


لاہور ( نیوز رپورٹر) مرغزار سوسائٹی ملتان روڈ کی نئی مینجمنٹ کمیٹی کے جنرل الیکشن دو اپریل کو ہونگے۔چوہدری محمد شہزاد چیمہ کے پینل کو رہائشی ممبران کی بھر پور حمایت حاصل ہے جسکی بڑی وجہ موجودہ صدر چوہدری محمد شہزاد کے ریکارڈ ترقیاتی کام ہیں جو سوسائٹی کی چالیس سالہ  تاریخ میں پہلی بار کئے گئے۔شہزاد چیمہ نے اپنی قائدانہ صلاحیتوں اور جذبہ خدمت کو برئوے کار لاتے ہوئے سوسائٹی کا نقشہ بدل دیا ۔تمام روڈز کو ڈبل کیا مین انٹری گیٹ تعمیر کیا میڈیکل کمپلیکس کی تعمیر کا آغاز کیا اس کارکردگی کی بنیاد پر شہزاد چیمہ پینل کو بھر پور حمایت اور اکثریت حاصل ہے ۔تحریک انصاف ،جماعت اسلامی اور تمام بڑے سیاسی گروپس نے بھی انکی بھر پور حمایت کا اعلان کیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...