لاہور(خبرنگار)کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا نے کہا ہے کہ بلدیہ عظمی لاہور کے تمام ونگز کو سمارٹ ڈیجیٹائزیشن پر منتقل کرنا ہے۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ خصوصی آڈٹ کی روشنی میں اصلاحات اور ڈورسٹیپ خدمات فراہمی عملی پلان وضع کیا جائیگا۔ واضح ہدایت ہے کہ لاہور میں صرف پھلدار اور پھولدار پودوں کی شجرکاری ہوگی۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ چیل گوشت کے خلاف کریک ڈاون کی نگرانی سی ایم اوز خود کریں۔ نقشوں کی جلد و بروقت منظوری اور ڈورسٹیپ فراہمی کیلئے میکانزم ڈیجیٹل ہوگا۔
بلدیہ عظمی کے تمام ونگز کو سمارٹ ڈیجیٹائزیشن پر منتقل کرنا ہے، کمشنر
Mar 10, 2023