لاہور(نامہ نگار) چوہنگ کے علاقے میں 11 ماہ کی عبیرہ فاطمہ پراسرار طور پر گھر میں مردہ حالت میں پائی گئی ہے۔ پولیس نے فرانزک ٹیم کی مدد سے شواہد اکٹھے کئے اور نعش پوسٹ مارٹم کیلئے مردہ خانے منتقل کر کے تفتیش شروع کردی ہے۔ پولیس کے مطابق اصل حقائق پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد سامنے آئیں گے۔
چوہنگ سے 11ماہ کی بچی پراسرار طورپر جاں بحق
Mar 10, 2023