یوٹیلٹی سٹورز پر چینی 2 روپے کلو مہنگی ہو گئی


اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) رمضان المبارک سے قبل یوٹیلٹی سٹورز پر گھی کے بعد چینی بھی مہنگی ہوگئی ہے۔ وزیراعظم پیکیج کے تحت یوٹیلٹی سٹورز پر چینی فی کلو 2 روپے مہنگی ہوئی جس کے بعد یوٹیلٹی سٹورز پر سبسڈی والی چینی کی قیمت 89 سے بڑھا کر 91 روپے کلو کر دی گئی ہے۔ یوٹیلٹی سٹورز پر چینی کی قیمت میں اضافے کا اطلاق فوری طور پر ہو گا۔ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) کے مستحقین کیلئے چینی کی قیمت میں اضافہ نہیں کیا گیا۔ بی آئی ایس پی مستحقین کیلئے چینی کی قیمت 70 روپے فی کلو برقرار رہے گی۔ ترجمان یوٹیلٹی سٹورز کے مطابق چینی ہم نے مہنگی نہیں کی۔ جی ایس ٹی کی وجہ سے 2  روپے بڑھے، مارکیٹ میں اس وقت بھی چینی 105 روپے کلو ہے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...