لاہور(سپیشل رپورٹر)پی ٹی آئی کے رہنماشبلی فراز نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارا ملک مفلوج ہو چکا ہے پاکستان میں افراتفری کی صورت پیدا کی جارہی ہے ہمارے لیڈر کے خلاف کیس بنائے جارہے ہیں جو جھوٹ پر مبنی ہیں ایک بلوچستان سے کیس دائر کیا گیا ہے عمران خان کے خلاف 78سے زائد کیس دائر کئے گئے ہیں مہنگائی کی صورتحال سے لوگوں کا دھیان ہٹایا جارہا ہے کل ایک پرامن ریلی کا انعقاد ہونا تھا جو الیکشن کمپئین تھی اس پر پولیس کی جانب سے حملہ کیا گیا عمران خان مستقبل کی کرن ہے اسے کوئی نہیں بجھا سکتا ہے خان صاحب کو گرفتار کرنا اس ملک کے مفاد میں نہیں ہو گا عمران خان پاکستان کی بقا اور نوجوانوں کی جنگ لڑرہا ہے
ملک مفلوج ہو چکا ،افراتفری پیدا کی جارہی ہے، شبلی فراز
Mar 10, 2023