عمران پر بیٹی چھپانے کا الزام، درخواست گزار نے 12نئی دستاویزات پیش کر دیں 


اسلام آباد(وقائع نگار) اسلام آباد ہائیکورٹ کے لارجر بنچ میں زیر سماعت مبینہ بیٹی  کو چھپانے کے الزام پر عمران خان نااہلی کیس میں درخواست گزار کی جانب سے اپنی درخواست میں ترمیم کیلئے دائر متفرق درخواست پر اعتراض ختم کرتے ہوئے عمران خان کو جواب کیلئے نوٹس جاری کر دیا گیا۔ ساجد نامی شہری کی دائر متفرق درخواست میں کہا گیا کہ عمران خان نے ضمنی انتخابات میں سات نشستوں پر کامیابی حاصل کی۔ الیکشن کمشن نے این اے 45 کْرم سے عمران خان کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کیا۔ عمران خان نے اپنے نئے کاغذات نامزدگی میں بھی ٹیریان کو بطور بیٹی ظاہر نہیں کیا۔ حالیہ پیش رفت کے باعث درخواست میں ترمیم ضروری ہے۔ درخواست میں ترمیم کے باوجود کیس کی نوعیت میں کوئی تبدیلی نہیں ہو گی۔ درخواستگزار عمران خان کے خلاف 12نئی دستاویزات بھی لے آئیْ نئی دستاویزات ریکارڈ پر رکھنے کی138صفحات کی تفصیلی درخواست میں کیلیفورنیا کی عدالت کے فیصلے کی کاپی بھی ریکارڈ کا حصہ بنانے کی استدعا کرتے ہوئے عمران خان کے خلاف شیرافگن نیازی اور فاروق ستار کیسز کا مکمل ریکارڈ، عمران خان کے الیکشن کمشن میں دیئے بیان حلفی کی کاپیاں بھی شامل کرتے ہوئے ضمنی الیکشن میں 7 نشستوں پرکامیابی کا گزٹ نوٹیفکیشن بھی ریکارڈ پر رکھنے کی  استدعاکی گئی۔ وکیل  نے کہاکہ یہ وہ دستاویزات ہیں جو مختلف فورمز پر آئیں، چیف جسٹس نے کہاکہ کیا آپ نئی دستاویزات پیش کرنا چاہتے ہیں؟، آپ کی درخواست پر رجسٹرار آفس کے اعتراضات تھے، عدالت نے درخواست گزار کی اضافی دستاویزات جمع کرانے کی درخواست پر رجسٹرار آفس کے اعتراضات دورکرتے ہوئے متفرق درخواست پر نمبر لگانے کی ہدایت کر دی۔ چیف جسٹس نے کہاکہ آپکی درخواست سے منسلک اضافی دستاویزات واضح نہیں ہے، جس پر درخواست گزار وکیل نے کہاکہ ہم ان کی نئی دستاویزات جمع کرا دیتے ہیں، عدالت نے سماعت 13مارچ تک کیلئے ملتوی کر دی۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...