ای پنشن سسٹم سے ریٹائرڈ ملازمین گھر بیٹھے پنشن پراسیس کر سکیں گے،فیصل یوسف


لاہور ( نیوز رپورٹر) پی آئی ٹی بی اور محکمہ اکاؤنٹنٹ جنرل پنجاب کے اشتراک سے متعارف کردہ ای پنشن سسٹم سے پنجاب کے ریٹائرڈ سرکاری ملازمین گھر بیٹھے پنشن کو پراسیس کر سکیں گے۔  چیئرمین پی آئی ٹی بی فیصل یوسف نے کہا کہ ای پنشن سسٹم کا مقصد پنشن کے روایتی عمل کو ڈیجیٹائز کر کے نظام کو خودکار اور آسان بنانا ہے۔ یہ نظام فی الوقت محکمہ سکول ایجوکیشن میں وضع کیا گیا ہے جس کے تحت 4 لاکھ اساتذہ کا ڈیٹا ڈیجیٹل کیا جا چکا ہے جبکہ اس سسٹم کو پنجاب بھر کے دیگر محکموں میں بھی جلد نافذ کیا جائیگا۔انہوں نے کہا کہ ای پنشن سسٹم ریٹائرڈ ملازمین کا ایسا ڈیجیٹل ریکارڈ یا ذخیرہ ہو گا جس سے ملازمین کو گھر بیٹھے پنشن پراسیس کرنے میں سہولت حاصل ہو جائیگی۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...