شمالی وزیرستان میں آپریشن جاری ، جھڑپ ، مزید 3 دہشت گرد ہلاک 

پشاور‘ اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ+ خبر نگار خصوصی) سکیورٹی فورسز کے شمالی وزیرستان میں جاری کلیئرنس آپریشن کے دوران مزید تین دہشتگرد ہلاک ہو گئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق دتہ خیل میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن گزشتہ روز سے آپریشن جاری ہے۔ آٹھ مارچ کو 8 دہشت گرد ہلاک ہوئے تھے۔ دو روز میں تعداد 11 ہو گئی۔ کلیئرنس آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں مزید تین دہشتگرد مارے گئے۔ دہشت گردوں کے قبضے میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے کے مقامی لوگوں نے سکیورٹی فورسز کی کارروائیوں کو سراہا اور علاقے سے دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کیلئے مکمل تعاون کا اظہار کیا۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...