اسلام آباد(نا مہ نگار)آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی (اوجی ڈی سی ایل)نے سماجی خدمات میں اہم کردار ادا کرنے کے نتیجے میں ملک کے سب سے بڑے کارپوریٹ ڈونر ہونے کا اعزاز اپنے نام کر لیا۔ضیا ء صلاح الدین، ایگزیکٹو ڈائریکٹر(سروسز)، آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ(او جی ڈی سی ایل)نے سیکورٹیز اینڈ ایکس چینج کمیشن آف پاکستان کے چیئرمین عاکف سعید سے ایوارڈ وصول کیا۔ تقریب کا انعقاد پی سی پی کی طرف سے کراچی میں کیا گیا جس میں کاروباری لیڈرز، سول سوسائٹی کے حکام،ڈونرز، این جی اوز اور میڈیا نمائندگان نے شرکت کی۔