تنگ نظری ترک کر کے خواتین کی حوصلہ افزائی کی جائے، شازیہ مری 


اسلام آباد(نمائندہ خصوصی )پاکستانی خواتین نے ہر شعبہ زندگی میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا آج بھی درپیش چیلنجز کابھر پور مقابلہ کرتے ہوئے ملک کی تعمیر و ترقی میں پیش پیش ہیں ضرورت اس امر کی ہے تنگ نظری ترک کرتے ہوئے کشادہ دلی سے ان خواتین کی حوصلہ افزائی کی جائے تاکہ وہ آزادانہ طور پر ملک تعمیر و ترقی میں بھر پور کردار ادا کرتی رہیں۔ ان خیالات کا اظہارشہید بھٹو فائونڈیشن اور آئی سی ایم اے کے زیر اہتمام خواتین کے عالمی دن کے موقع پر منعقدہ سمینار سے سی ای او آصف خان،شازیہ مری اوردیگرنے خطاب کرتے ہوئے کیا۔  اس موقع پر فرحت اللہ بابر، صدر آئی سی ایم اے شہزاد ملک، ڈاکٹر افشاں ہما،مدیعہ ارسلان اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔ شازیہ مری نے کہا کہ خواتین ہر شعبے میں اپنا مثبت کردار ادا کر رہی ہیں بانی پاکستان کی ہمشیرہ محترمہ فاطمہ جناح، بیگم لیاقت علی خان ، شہید ذوالفقار علی بھٹو کی صاحبزادی شہید جمہوریت محترمہ بینظیر بھٹو نے اسلام اور پاکستان کی پہلی خاتون وزیر اعظم کی حیثیت سے اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔

ای پیپر دی نیشن