امریکہ نے سعودی انجینئر کو 21 سال بعد گوانتامو سے رہا کر دیا


نیویارک (نوائے وقت رپورٹ) امریکہ نے سعودی انجینئر کو 21 سال بعد گوانتاموبے سے رہا کر دیا۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق امریکی محکمہ دفاع نے 48 سالہ سعودی انجینئر غثان الشربی کو گوانتاناموبے سے رہا کئے جانے کی تصدیق کی ہے۔ میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ سعودی انجینئر الشربی تقریباً 21 سال سے گوانتاناموبے میں قید تھا۔ امریکی محکمہ دفاع نے سعودی انجینئر کو واپس سعودی عرب بھیجے جانے کی تصدیق کی ہے۔ پینٹاگون ریویو بورڈ نے گزشہ سال یہ تصدیق کی تھی کہ الشربی کی القاعدہ میں اب کوئی اہم ذمہ داری نہیں اور نہ ہی وہ ان کا سہولت کار ہے۔
سعودی انجینئر رہا

ای پیپر دی نیشن