میڈرڈ(نیٹ نیوز) سپین کی عدالت نے شوہر کو 25 سال تک گھریلو کام کاج کرنے کے عوض سابق بیوی کو 2 لاکھ 18 ہزار ڈالر ادا کرنے کا حکم دیا ہے۔ انوکھے مقدمے میں خاتون نے اپنے سابق شوہر پر مقدمہ دائر کیا تھا جس میں استدعا کی گئی تھی مجھ سے 25 سال گھر کا کام کاج بغیر معاوضے کے کرایا گیا۔ اتنے عرصے تک یہی کام کوئی گھریلو ملازم کرتا تو اس کا معاوضہ لاکھوں ڈالر بن جاتا اس لیے عدالت شوہر کو یہ معاوضہ ادا کرنے کا حکم دے۔سابق بیوی کا مزید کہنا تھا میں نے نوکری چھوڑ کر گھریلو ملازم کی طرح جاب کی جس کا مجھے معاوضہ چاہیے۔
سابق بیوی