پاکستان میں سیلاب متاثرین کی مدد کا سلسلہ جاری رہے گا، اقوامِ متحدہ کی یقین دہانی

Mar 10, 2023


نیویارک (این این آئی)اقوام متحدہ نے پاکستان کو یقین دلایا ہے کہ وہ گزشتہ سال کے تباہ کن سیلاب سے بحالی کے لیے اس کی کوششوں کی حمایت جاری رکھے گا جس کے نتیجے میں 3 کروڑ 30 لاکھ سے زائد افراد متاثر ہوئے تھے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اقوام متحدہ کی ایک رپورٹ میں بتایا گیا کہ سیلاب میں کم از کم ایک ہزار 700 افراد ہلاک، 80 لاکھ بے گھر اور 13 ہزار زخمی ہوئے۔سیلابی پانی میں تقریبا 10 لاکھ مویشی مر گئے اور اس سے 44 لاکھ ایکڑ زرعی اراضی اور 22 لاکھ مکانات کو نقصان پہنچا۔سیلاب نے ہسپتالوں، اسکولوں، پانی اور صفائی کی سہولیات، سڑکوں، پل اور سرکاری عمارتوں سمیت اہم انفراسٹرکچر کو بھی نقصان پہنچایا۔رپورٹ میں کہا گیا کہ اقوام متحدہ اور اس کے شراکت دار حکومت کی زیر قیادت ردعمل کی حمایت جاری رکھے ہوئے ہیں۔رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ ہم کمیونٹیز کی بحالی، ان کا ذریعہ معاش بحال کرنے اور چند مہینوں میں آئندہ مون سون سیزن کی تیاری میں تعاون کے لیے حکام کی بھی مدد کر رہے ہیں۔اقوام متحدہ کے ترجمان اسٹیفن ڈوجارک نے نیویارک میں ایک نیوز بریفنگ میں کہا کہ اب تک عطیات دہندگان نے سیلاب زدگان کی مدد کے لیے اس سال کے اوائل میں ایک بین الاقوامی کانفرنس میں کیے گئے وعدوں کا صرف 40 فیصد پورا کیا ہے۔
اوقام متحدہ یقین دہانی 

مزیدخبریں