کرونا: مزید 50 کیس: 9 مریضوں کی حالت تشویشناک 

Mar 10, 2023


 اسلام آباد (این این آئی)ملک بھر میں گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 50نئے کیس رپورٹ ہوئے ہیں جن میں سے9مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔جمعرات کو این آئی ایچ کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران5ہزار157 کرونا ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے50  افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے ، اس طرح اس مدت میں کرونا ٹیسٹ کی مثبت شرح 0.97 فیصد رہی۔ اس دوران کرونا وائرس سے کوئی مریض جاں بحق نہیں ہواجبکہ 9 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے ۔
کرونا

مزیدخبریں