فواد چودھری کے خلاف توہین عدالت کی درخواست قابل سماعت ہونے سے متعلق دلائل طلب


لاہور (سپیشل رپورٹر) لاہور ہائیکورٹ نے عدلیہ بارے بیان دینے پر تحریک انصاف کے رہنما و سابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری کے خلاف توہین عدالت کی دائر درخواست کے قابل سماعت ہونے سے متعلق درخواست گزار کے وکیل کو دلائل پیش کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔ عدالت نے مزید سماعت جمعہ تک ملتوی کر دی ہے۔ جسٹس شجاعت علی خان نے شاہد رانا ایڈووکیٹ کی توہین عدالت کی درخواست پر ابتدائی سماعت کی۔ دوران سماعت وکیل درخواست گزار نے استدعا کی کہ مجھے تیاری کے لیے مہلت دی جائے۔ درخواست میں مئوقف اختیار کیا گیا ہے کہ فواد چوہدری نے عدلیہ کو سکینڈلائز کرنے کی کوشش کی استدعا ہے کہ عدالت فواد چوہدری کے خلاف توہین عدالت کا نوٹس لیکر کارروائی کرے۔
توہین عدالت

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...