راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹر سے)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ و سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے دس مہینے ہوگئے ہیں آئی ایم ایف سے ابھی تک مذاکرات جاری ہیں اورنتیجہ نہیں نکل رہا پی ٹی آئی کی پہلے دن الیکشن کمپین میں ایک کارکن جاں بحق ہوگیاجس دن انتخابی شیڈول آرہا ہے اسی دن دفعہ 144 لگائی جارہی ہے کے پی کے میں سپریم کورٹ کے فیصلے کوگورنرعزت نہیں دے رہا اور سپریم کورٹ کے فیصلوں کی سازش کے تحت تاخیر کررہا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے لال حویلی سے جاری بیان میں کیا انہوں نے کہا نگران حکومت منتخب حکومتوں سے دوہاتھ آگے چلی گئی انکاکام الیکشن کرانا ہے من پسند کاراستہ بنانا نہیں پنجاب میں الیکشن شیڈول کا اعلان خوش آئند ہے خدا کرے موخرنہ ہو عمران خان اور تحریک انصاف کو روکنے کا ہر کام حکومت کے گلے اْلٹا پڑتا ہے ۔.
شیخ رشید