معیشت، منفی عدم مساوات بڑے چیلنجز، خواتین کو بااختیار بنایا جائے: احسن اقبال 


اسلام آباد(نمائندہ خصوصی) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی اور خصوصی اقدامات پروفیسر احسن اقبال نے کہا ہے کہ خواتین کسی بھی ملک کی ترقی میں اہم کردار ادا کرتی ہیں اور ایسے ممالک کی ترقی کا عمل سست روی کا شکار رہتا ہے جہاں خواتین کو مساوی مواقع فراہم نہیں کیے جاتے۔ ان خیالات کا اظہار وفاقی وزیر نے وزارت منصوبہ بندی کے تحت خواتین کے عالمی دن کے حوالے سے تقریب سے خطاب میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ معاشی چیلنجز کے ساتھ صنفی عدم مساوات بھی ایک بہت بڑا چیلنج ہے اور ہمیں ملک کی 100 فیصد آبادی کو ملک کی ترقی کے ساتھ جوڑنا ہے تاکہ اصل اہداف کو حاصل کیا جا سکے۔ انہوں نے خواتین کی سہولت کیلئے ڈے کیئر سنٹر کا بھی افتتاح کیا۔ دریں اثناء  احسن اقبال کی صدارت میں اجلاس میں وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی کے جاری  تحت ترقیاتی منصوبوں کی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں سیکرٹری وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی، نیشنل انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ، پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ اور سپیشل کمیونیکیشن آرگنائزیشن کے اعلی حکام نے شرکت کی۔ وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی کے حکام نے ترقیاتی منصوبوں پر بریفنگ دی۔ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کا کہنا تھا انفارمیشن ٹیکنالوجی کے تحت جاری ترقیاتی منصوبے جو تکمیل کے قریب ہیں، ان  منصوبوں کو چوتھی سہہ ماہی میں درکار فنڈز فراہم کر کے جلد  مکمل کیے جائیں۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ مارچ کے آخر میں ان منصوبوں کا ایک تفصیلی جائزہ لیا جائے گا تاکہ فورتھ کوارٹر کی ریلیز کی جا سکے۔ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وفاقی وزیر منصوبہ بندی نے متعلقہ حکام کو ہدایت جاری کی کہ وہ گلگت بلتستان کا اپنا آئی بورڈ قائم کرے جبکہ انفامیشن ٹیکنالوجی پارک بھی قائم کیے جائیں اور یونیورسٹی آف قراقرم کو اس میں شامل کیا جائے  تاکہ وہاں کے عوام اس سے بھرپور فائدہ اٹھا سکے۔ اس طرح وفاقی وزیر منصوبہ بندی کی سائبر سکیورٹی کے شعبے میں باقائدہ ادارے کی خدمات متعین کرنے کی بھی ہدایت جاری کیں۔ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے متعلقہ حکام کو ہدایت جاری کیں کہ وہ نیو گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے کیے کمرشل پروازں کا آغاز اس سال ستمبر میں کریں تاکہ گوادر میں بزنس ایکٹیوٹی شروع کر سکے۔
احسن اقبال      

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...