راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے الیکشن کمیشن سے جاری وارنٹ کو لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بنچ میں چیلنج کرکے الیکشن کمیشن کے چار اراکین کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کردی۔ درخواست میں نثار درانی، شاہ محمد جتوئی، بابر بھروانہ اور اکرام اللہ خان پر مشتمل الیکشن کمیشن کے 4اراکین کو فریق بنایا گیا ہے۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ توہین الیکشن کمیشن سے متعلق ایک درخواست پہلے بھی ہائیکورٹ میں زیر سماعت ہے۔ الیکشن کمیشن نے تین جنوری کو قابل ضمانت وارنٹ جاری کئے تھے جبکہ 16 جنوری کو ہائی کورٹ نے یہ وارنٹ معطل کر دیئے تھے۔
عمران، وارنٹ چیلنج
عمران نے الیکشن کمشن کی طرف سے جاری وارنٹ لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیئے، 4 ارکان کیخلاف توہین عدالت کی درخواست
Mar 10, 2023