اسلام آباد(چوہدری شاہد اجمل)قائد اعظم یونیورسٹی میں طلبہ تنظیموں میں جھگڑے کے بعد ہوسٹلز کی بندش کا معاملے پریونیورسٹی انتظامیہ نے طلبہ وطالبات کے لیئے نئی ہوسٹل پالیسی کا اعلان کر دیا،ہاسٹلوں میں بائیو میٹرک انٹری سسٹم ہو گا اور فوری طور پر وہاں پر سی سی ٹی وی کیمرے لگائے جائیں گے، تمام طلبا کی الاٹمنٹ منسوخ کر کے نئی پالیسی کے مطابق کی جائے گی ،سپرنگ سیشن کی پہلے سے ڈپازٹ کو واپس کر دیا جائے گانئی الاٹمنٹ حاصل کرنے والے طلبہ کی پرانی فیس ایڈجسٹ کر دی جائے گی،ہاسٹل کے حصول کے لیے پرانا طریقہ کار ختم کر دیا گیاپہلے آئیے پہلے پائیے کی پالیسی کو تبدیل کر کے تعلیمی میرٹ کے ساتھ منسلک کر دیا گیا،نوائے وقت کو دستیاب نئی پالیسی کے مطابق ہاسٹل الاٹمنٹس کے قوانین میں ترامیم کر دی گئی ہیں ۔
ہوسٹل پالیسی