لاہور (خبر نگار) سابق مشیر وزیراعلیٰ عبدالحئی دستی گزشتہ روز بھی اینٹی کرپشن میں پیش نہ ہوئے۔ اینٹی کرپشن نے آج 10 مارچ کو دوبارہ طلب کر لیا۔ سابق مشیر زراعت وزیراعلیٰ پنجاب عبدالحئی دستی گزشتہ روز اینٹی کرپشن پیش نہ ہوئے۔ اینٹی کرپشن ہیڈکوارٹر نے عبدالحئی دستی کو 10مارچ 2023ء کو طلبی کیلئے نوٹس جاری کر دیا۔ عبدالحئی دستی کو اینٹی کرپشن ہیڈکوارٹرآفس لاہور میں 10 مارچ کو 11بجے طلب کیا گیا ہے۔ عبدالحئی دستی کے گھر سے چند روز قبل محکمہ اینٹی کرپشن پنجاب نے چھاپہ مار کر 15کروڑ روپے سے زائد رقم برآمد کی تھی۔
عبدالحئی، اینٹی کرپشن طلبی
سابق مشیر وزیراعلیٰ عبدالحئی اینٹی کرپشن میں پیش نہ ہوئے، آج دوبارہ طلب
Mar 10, 2023