اسلام آباد(وقائع نگار )نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی پاکستانی عوام کی جانب سے زلزلے سے متاثرہ ترک اور شامی بھائیوں کی مدد کے لیے مسلسل مصروف عمل ہے۔ سول بحری جہاز 65 کنٹینرز میں زلزلے سے متاثرہ ترکیہ اور شام کے لیے 1221 ٹن امدادی سامان لیکرجنوبی ایشیا پاک ٹرمینل، کراچی سے روانہ ہوا۔ 65 کنٹینرز میں سے 41 کنٹینرز میں ترکیہ کیلئے موسم سرما کے 8200خیمے اور 24 کنٹینرز میں 15000 راشن کے تھیلے شام کے لیے شامل ہیں۔ بحری جہاز امدادی کنٹینرز 23/24 مارچ کو ترکیہ جبکہ مارچ 2023 کے آخر تک شام لیکر جائے گا۔این ڈی ایم اے فضائی، سمندری اور سڑک سمیت نقل و حمل کے تمام دستیاب راستوں اور وسائل کو استعمال کرتے ہوئے بڑے پیمانے پر امدادی کارروائیوں میں مصروف ہے۔ اس سلسلے میں خصوصی چارٹرڈ کارگو فلائٹس کا آپریشن بھی جلد شروع کیا جائے گا جبکہ پی آئی اے کی جانب سے ترکیہ کے لیے معمول کی پروازوں میں بیلی اسپیس کا استعمال کرتے ہوئے امداد بھی بھیجی جا رہی ہے۔
امدادی سامان