اسلام آباد (وقائع نگار) عمران خان کے وکیل نعیم پنجوتھہ نے انسدادِ دہشت گردی عدالت کے باہر میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ انسدادِ دہشت گردی عدالت میں عمران خان کی سکیورٹی خدشات کے باعث حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کر دی ہے۔ عمران خان کی جان کو خطرہ ہے۔ ڈاکٹروں نے عمران خان کو آرام کا مشورہ دیا، عمران خان کو عدالت میں حاضر ہونے کا مسئلہ نہیں، ان کی جان کو خطرہ ہے۔ عمران خان کے گھر کو چاروں اطراف سے سیل کر دیا گیا ہے۔ اسلام آباد اور کوئٹہ سے پولیس زمان پارک گئی، عمران خان کو جان سے مارنے کا پلان کر لیا گیا ہے۔ عمران خان کو قتل کرنا چاہتے ہیں۔
عمران حاضری استثنیٰ
انسداد دہشتگردی عدالت میں عمران کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کر دی: وکیل
Mar 10, 2023