اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے)ایف آئی اے انٹی کرپشن سرکل اسلام آباد نے اسلام آباد انٹرنیشنل ائرپورٹ پر نجی چینل کے کو چیئرمین شعیب شیخ کو گرفتار کرلیا ترجمان ایف آئی اے کے مطابق انٹی کرپشن سرکل اسلام آباد نے شعیب احمد شیخ کو گرفتار کیا ہے جنہوں نے جعلی ڈگری سکینڈل Axact کے تحت سائبر کرائم سرکل میں درج مقدمے سے بریت حاصل کرنے کے لئے رشوت دی تھی جنہوں نے مقدمے سے بریت کے لئے سابق ایڈیشنل سیشن جج اسلام آباد کو 50 لاکھ روپے رشوت دی تھی شعیب شیخ کے خلاف انٹی کرپشن سرکل اسلام آباد میں مقدمہ درج تھامقدمے میں سابق ایڈیشنل سیشن جج اسلام آباد پرویز القادر میمن بھی نامزد ہیں ان کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا۔
شعیب شیخ