دو دن سے اسلام آباد ہوں، لاہور میں مجھ پر پرچہ کٹ گیا:فواد چودھری 


لاہو ر( این این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما و سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا ہے کہ میں دو دن سے اسلام آباد میں ہوں،لاہور میں مجھ پر پرچہ کٹ گیا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے بیان میں فواد چودھری نے لکھا کہ اسلام آباد میں عمران خان کی سکیورٹی کے لیے پٹیشن دائر کر رہے تھے۔سابق وزیر کا کہنا ہے کہ حالت یہ ہے کہ مجھ پر لاہور میں توڑ پھوڑ اور دفعہ 144 کا پرچہ کٹ گیا ہے، اندازہ لگائیں کیسے کیسے لوگ محسن نقوی نے لاہور میں لگائے ہیں۔
فواد چودھری

ای پیپر دی نیشن