پاکستانی خواتین نے زندگی کے مختلف شعبوں میں صلاحیتوں کا لوہا منوایا، مسعود خان


اسلا م آبا د (خصوصی نامہ نگار)امریکہ میں پاکستان کے سفیر مسعود خان نے کہا ہے پاکستانی خواتین نے زندگی کے مختلف شعبوں میں صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔  غربت کے خاتمے، خواتین کے حقوق کے تحفظ، بشمول تعلیم کے حق اور ڈیجیٹل رسائی کے حوالے سے فیصلہ سازی میں خواتین کے مزید موثر کردار کی ضرورت ہے۔انہوںنے کہا کہ ایسے ماحول   کے لیے ہم سب کو  مل کر کام کرنے کی ضرورت  ہے۔ ہم اپنے عقائد پر عمل پیرا ہوں تو خواتین کے خلاف ہر قسم کے امتیازی سلوک کا خاتمہ ہو جائے گا۔انہوں نے کہا  پاکستانی نژاد امریکی خواتین رہنماؤں نے مختلف شعبہ جات  میں نمایاں مقام حاصل کر کے ہمارا سر  فخر سے بلند کیا ہے۔پاکستان میں خواتین کو بااختیار بنانے کے حوالے سے کوششوں اور تعاون پر سفیر پاکستان نے پاکستانی نڑاد امریکی کمیونٹی اور امریکی حکومت کا شکریہ بھی ادا کیا۔
 مسعود خان

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...