افسروں کو سہولتیں، جوان لاوارث: بھارتی فوج میں خلیج بڑھنے لگی 


اسلام آباد (رپورٹ: عبدالستار چودھری+ خبرنگار خصوصی) بھارت کے زیر قبضہ مقبوضہ جموں وکشمیر میں کٹھ پتلی انتظامیہ کی جانب سے سرکاری ملازمتوں کے لیے بھرتی کے امتحانات کے انعقاد کے لیے بلیک لسٹ ایجنسی اپٹیک لمیٹڈ کی خدمات حاصل کرنے کے خلاف مقبوضہ جموں و کشمیر میں سرکاری ملازمتوں کے خواہشمند نوجوانوں کی جانب سے مسلسل احتجاجی مظاہر وں کا سلسلہ جاری ہے ۔ پریس انکلیو کے سامنے بھرپور احتجاج کیا۔ مظاہرین نے بتایا کہ مذکورہ ایجنسی اپٹیک لمیٹڈ ملک کے دیگر حصوں بشمول راجستھان، لیہہ، امبالا اور دیگر میں متعدد سیکنڈلز میں ملوث رہی ہے۔ ادھر دہلی ہائی کورٹ نے بھرتیوں میں مبینہ بددیانتی کے لیے اپٹیک پر دس لاکھ روپے کا جرمانہ بھی عائد کیا ہے۔ مظاہرین نے کٹھ پتلی انتظامیہ کے خلاف فلک شگاف نعرے لگائے اور مطالبہ کیا کہ وہ اس بات کی تحقیقات کرے کہ پیپر لیک اور امتحان میں گھپلے کے معاملات صرف بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں ہی کیوں ہوتے ہیں۔ مقبوضہ کشمیر میں سوشل میڈیا صارفین ٹوئٹر اور دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر لیفٹیننٹ گورنر کی زیر قیادت انتظامیہ کی طرف سے جموں کشمیر سروسز سلیکشن بورڈ (جے کے ایس ایس بی) کے امتحانات کے انعقاد کے لیے اپٹیک ایجنسی کے انتخاب پر اپنے غصے کا اظہار کیا ہے۔ بھارتی فوج میں افسروں اور جوانوں کے درمیان خلیج بڑھنے لگی، بھارتی جوان اپنے افسروں کی سرکاری فنڈز سے عیاشیوں پر سخت نالاں ہیں جبکہ فوجی افسروں کی بیگمات کو سی ایس ڈی سے میک اپ سامان پر 45 فیصد، گروسری پر 50فیصد ڈسکائونٹ میسر ہے۔ جبکہ جوانوں کا کوئی پرسان حال نہیں، کرنل سے اوپر کے رینک کے افسروں کو مفت شراب فراہم کی جاتی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی فوجی افسران نے انکم ٹیکس کم ادا کرنے کیلئے بھی قانون سازی کر لی جبکہ جوانوں کا کوئی پرسانِ حال نہیں، افسران کو مفت سفر کی سہولت جبکہ جوان اپنے خرچے پر سفر کرنے پر مجبور ہیں۔ بھارتی قانون کے مطابق ضلعی زمین کا 20واں حصہ ریٹائرڈ فوجیوں کے لئے مختص ہے جس میں سے زیادہ تر فوجی افسر لے اڑتے ہیں ۔ کالجوں اور یونیورسٹیوں میں 1سے5فیصد کوٹہ ریٹائرڈ فوجیوں کیلئے مختص لیکن وہ بھی بھارتی فوجی افسر ہڑپ کر جاتے ہیں۔ بھارتی فوجی افسران کو سروس کے دوران ملنے والے تحائف بھی ٹیکس سے مستثنیٰ ہیں۔ ایک بھارتی جنرل کی تنخواہ13بھارتی فوجی جوانوں کی تنخواہ کے برابر ہے۔
خلیج

ای پیپر دی نیشن