پھول نگر(نامہ نگار) معروف سماجی اور فلاحی تنظیم مکی مدنی فاونڈیشن کے زیر اہتمام 20 بچیوں کی اجتماعی شادیوں کی 15ویں سالانہ تقریب سعید نجی شادی ہال میں ہوئی اس یادگار اور خوشیوں بھری تقریب سے اقرار الحسن سید ،میاں عمران ارشد ،،بیرسٹر میاں بختیار محمود قصوری، ظفراقبال ،مفتی ضیاالحسنین صدیقی،ملک محد عتیق ،فیصل داود سمیت دیگر شخصیات نے خطاب کرتے کہا کہ معاشرے کے کمزور ، کم وسائل رکھنے والے لوگوں کا دکھ درد، بانٹا بڑی توفیق اور عطا ہے انسانیت کی خدمت افضل ترین نیکی ہے صوفیا فرماتے ہیں کہ خدا تک پہنچنے کا آسان ترین طریقہ اس کی مخلوق کی خدمت ہے۔