تنظیم مغلیہ پاکستان کا کنونشن ، علی اشرف مغل کی بھر پور حمائت کا اعلان 

`

Mar 10, 2023


گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی ) تنظیم مغلیہ پاکستان کے زیر اہتمام تیسرا بڑا کنونشن ہوا ، جس میں امیدوار این اے 78میں علی اشرف مغل کی بھر پور حمائت کا اعلان کرتے ہوئے برادری کی فلاح وبہبود کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھانے کا فیصلہ کیا گیا، مقامی ہوٹل میں تنظیم مغلیہ پاکستان کھیالی سیکٹر کے زیر اہتمام تیسرے بڑے کنونشن سے قائد برادری وامیدوار این اے 78علی اشرف مغل ،حاجی عارف مغل ،حاجی عبدالرئوف مغل،سابق صدر چیمبرسعید احمد تاج ،ڈاکٹر جمشید لطیف ،حاجی یوسف مغل،یاسین مغل ،چیئرمین حاجی مقصود مغل،اکرام کھوکھر ،فیصل مغل، حاجی سعید مغل نصیر مغل ،ڈاکٹر جاوید مغل ،حاجی عبدالغفور مغل،طاہر حنیف مغل ،عابد مغل عمر مغل ،اصغر مغل اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا برادری کی فلاح وبہبود اور مسائل کیلئے تمام وسائل استعمال کریں گے اور علی اشرف مغل سمیت برادری کے دیگر سرکردہ افراد کی بھر پور انتخابی مہم چلائیں گے۔

مزیدخبریں