کامونکی(نمائندہ خصوصی)بچوں کی لڑائی کا تنازعہ پر مخالفین نے فائرنگ کرکے پانچ افراد کو شدید زخمی کردیا۔بتایا گیا ہے کہ منگل کے روز واہنڈو کے نزاکت علی اور سلطان پور ہ کے انشار وغیرہ کے بچوں کا آپس میں جھگڑا ہواجس کی دل میں رنجش رکھتے ہوئے گذشتہ شام انشار،اشفاق اور تین افراد نے فائرنگ کرکے نزاکت علی اْسکے بھائی شرافت،ماموں ذوالفقار،کزن وقاص اور نواز کو شدید زخمی کردیا۔تمام زخمیوں کو طبی امداد کیلئے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال گوجرانوالہ منتقل کردیا گیا ۔واہنڈو پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔