گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی) حکومت پنجاب کی جانب سے شروع کی گئی "صفائی نصف ایمان "مہم کے تحت کمشنر نوید حیدر شیرازی اور ڈپٹی کمشنر فیاض احمد موہل کی سربراہی میں آگاہی واک منعقد کی گئی جس میں سی ای او جی ڈبلیو ایم سی ڈاکٹر صفدر حسین، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز(ہیڈ کوارٹرڈاکٹرماریہ جاوید،)، اسسٹنٹ کمشنرز(سٹی وقاص سکندری،صدرمیاں توصیف)، چیف افسران میٹرو پولیٹن کارپوریشن، ضلع کونسل، ڈی او ایمرجنسی، ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز، سی ای او ہیلتھ، ایجوکیشن، محکمہ جنگلات،سول ڈیفنس، ہلال احمر،سول سوسائٹی،تاجر برادری، ریسکیو 1122،ممبر امن کمیٹی پروفیسر شہزاد لارنس سمیت سکولوں کے طلبا کی کثیر تعداد نے شرکت کی اس موقع پر کمشنر اور ڈپٹی کمشنر نے صفائی نصف ایمان کی اہمیت اجاگر کرنے کے لئے عوام الناس میں آگاہی پمفلٹس بھی تقسیم کیے۔
کمشنرگوجرانوالہ، ڈپٹی کمشنر کی سربراہی میں صفائی آگاہی واک
Mar 10, 2023