حافظ آباد: ہوشرباء مہنگائی کے خلاف کنٹریکٹر ایسوسی ایشن کا احتجاجی مظاہرہ 


حافظ آباد(نمائندہ نوائے وقت+نمائندہ خصوصی) ضلع بھر کے کنٹریکٹرزنے ہوشرباء مہنگائی کے خلاف کنٹریکٹر ایسوسی ایشن کے ضلعی کوآرڈنیٹر اختر جاوید چٹھہ کی قیادت میں احتجاجی مظاہرہ کیا۔ اس موقع پر مظاہرین نے نعرہ بازی کرتے ہوئے کہا کہ مہنگائی کی شرح میں جس طرح روز بروز اضافہ ہورہاہے اس سے کنسٹرکشن انڈسٹری مکمل طور پر تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے اور انکے لئے ترقیاتی منصوبہ جات پر کام جاری رکھنا محال ہوچکا ہے ۔ مظاہرین نے کہا کہ اگر حکومت نے کنٹریکٹرز کو ریلیف دینے اور انکے مسائل حل کرنے کی جانب فوری توجہ نہ دی تو وہ غیر معینہ مدت تک ہڑتال کرکے احتجاج کرنے پر مجبور ہوں گے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...