سوئٹزرلینڈ کےمغربی علاقے میں ایک گھر میں دھماکے اور آگ لگنے کے بعد متعدد لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ سوئٹزرلینڈ کی کاؤنٹی واؤڈ میں جھیل کے کنارے واقع قصبے یفرڈن لیس بینس میں جمعرات کو مقامی وقت کے مطابق صبح 6 بج کر40 منٹ پر ایک گھر میں دھماکے کی اطلاع دی گئی تھی۔واؤڈ پولیس کے ترجمان الیگزینڈر بیسنزنے خبر رساں ادارے اے ایف پی کو بتایا کہ گھر سے متعدد لاشیں نکالی گئی ہیں۔سوئس پریس میں شائع ہونے والی تصاویر میں فائر فائٹرزکودھماکے میں جلے ہوئے گھرکولگی آگ اور دھویں پرقابوپانے کے لیے امدادی سرگرمیاں کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔اس گھر میں مبیّنہ طور پر پانچ افراد پر مشتمل ایک خاندان رہائش پذیر تھا۔بیسنز کا کہنا تھا کہ آگ لگنے کی وجوہ ابھی تک واضح ہوسکی ہیں اورنہ یہ معلوم ہوسکا ہے کہ دھماکاآگ لگنے سے پہلے ہوا تھا یا بعد میں ہوا تھا۔