بالی ووڈ کے سینئر اداکار امیتابھ بچن جوکہ ہمیشہ ہی لوگوں کی حوصلہ افزائی کرتے نظر آتے ہیں، زخمی حالت میں بھی اُنہوں نے اپنے مداحوں کے لیےسوشل میڈیا پرحوصلہ افزاء پیغام شیئر کیا ہے۔امیتابھ بچن نے اپنے بلاگ پر فلسفانہ انداز میں ہر ایک کے لیے ایک متاثر کن پیغام دیا ہے۔اُنہوں نے اپنے پیغام میں لکھا کہ ’اداس بیٹھ کر زندگی میں کسی کھوئے ہوئے موقع کا افسوس کرنا کوئی بہادری نہیں ہےکیونکہ ایسا تو کوئی بھی کرسکتا ہے اور کوئی وقت پر اٹھ کر اس قیمتی موقع کو حاصل بھی کرسکتا ہے اور سامنے والے کو شکست دے سکتا ہے‘۔اُنہوں نے لکھا کہ ’ہارنا اور کسی چیز کو کھونابہت تکلیف دہ ہوتا ہے، لیکن جسم کا میکانزم اتنی ہی تیزی سے ٹھیک بھی ہوجاتا ہے جتنی جلدی زخمی ہوا ہوتا ہے، تو اُٹھیں، کوشش کریں اور جو چاہتے ہیں اسے حاصل کرلیں‘۔اُنہوں نے مزید لکھا کہ’کوئی بھی کام اپنی بہادری دکھانے یا لوگوں سے اپنی تعریف سننے کے لیے نہ کریں کیونکہ جن کے لیے کام کسی نئی چیز کا آغاز ہوتا ہے، وہ اس سے سبق سیکھیں گے کیونکہ یہ ظاہر کرنا کہ آپ اپنے کام سے کسی دوسرے کو کچھ سِکھا رہے ہیں یہ ایک جھوٹ ہے جسے پھیلنے سے روکنے کی ضرورت ہے‘۔امیتابھ بچن نے لکھا کہ’اس لیے یہاں لفظ(میں) نجات ہے، تو کسی دوسرے کے بارے میں نہیں بلکہ اپنے بارے میں جانیں‘۔
امیتابھ بچن کا مداحوں کیلئے حوصلہ افزاء پیغام
Mar 10, 2023 | 16:02