الیکشن کمیشن نے پنجاب میں انتخابات کیلئے آراوز، ڈی آر اوز اور اے آر اوز کی تعیناتی کردی۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب میں انتخابات کی تیاریاں جاری ہیں۔ الیکشن کمیشن نے انتخابات کیلئے آر اوز اور ڈی آر اوز اور اے آر اوز کی تعیناتی سے متعلق بتایا کہ پنجاب میں انتخابات کیلئے 36 ڈی آر اوز کی تعیناتی کردی۔الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ ڈی آر اوز کو بیوروکریسی سے لیا گیا ہے. پنجاب میں انتخابات کیلئے 297 آر اوز کی تعیناتی کردی۔الیکشن کمیشن کے مطابق الیکشن کمیشن کی جانب سے آراوز بیوروکریسی سے لیے گئے ہیں. پنجاب میں انتخابات کیلئے 594 اے آر اوز کی بھی تعیناتی بھی کردی۔الیکشن کمیشن نے خواتین اور اقلیتوں کی نشستوں کیلئے بھی آر او کی تعیناتی کردی، اس سلسلے میں خواتین اور اقلیتوں کی نشستوں کیلئے سعید گل کی بطور آر او تعیناتی کی گئی۔الیکشن کمیشن نے آراوزعدلیہ سے لینے کی پی ٹی آئی کی درخواست مسترد کرتے ہوئے بیوروکریسی سے آر اوز کو تعینات کردیا۔