کوئٹہ:سانحہ بارکھان میں سردار عبد الرحمان کھیتران کی 3 افراد کے قتل کے مقدمے میں ضمانت منظور ہوگئی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ بارکھان کی مقامی عدالت میں سردار کھیتران کے خلاف 3 افراد کے قتل کے مقدمے سے متعلق سماعت ہوئی۔ جمع کردہ اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے علاقے رکھنی کی سیشن عدالت نے درخواست ضمانت کی سماعت کی جس کے دوران کھیتران کے وکیل نے دعویٰ کیا کہ ان کے موکل کے خلاف کوئی ٹھوس ثبوت نہیں ملے اور تمام الزامات بے بنیاد ہیں۔معزز عدالت کی جانب سے فریقین کے وکلاء کے دلائل سننے کے بعد 5 لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض ملزم سردار عبدالرحمان کھیتران کی درخواست ضمانت منظور کرلی گئی۔ایڈووکیٹ منظور رحمانی نے اس حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ سردار کھیتران پر گواہان کے الزامات ثابت نہیں ہوئے، ان کے خلاف ٹھوس شواہد نہ ہونے پر ضمانت منظور کی گئی۔