ملتان سلطانز نے پشاور زلمی کو چار وکٹوں سے شکست دے دی

 پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 8 کے 27 ویں میچ ملتان سلطانز نے رائلی روسوو کی شاندار سنچری کی بدولت پشاور زلمی کو چار وکٹوں سے شکست دے دی۔پنڈی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں پشاور زلمی نے ملتان سلطانز کو 243 رنز کا ہدف دیا جو انہوں نے اننگز کے آخری اوور میں حاصل کر لیا۔سلطانز کے رائلی روسوو نے 51 گیندوں پر 12 چوکوں اور 8 چھکوں کی مدد سے 121 رنز کی باری کھیلی جب کہ کیرن پولارڈ 52 رنز بنا کر نمایاں رہے۔اس جیت کے ساتھ ملتان سلطانز نے فائنل فور میں جگہ پکی کر لی ہے۔

ای پیپر دی نیشن