اسلام آباد (خبر نگار) سابق صدر ضیاء الحق کے بیٹے اعجاز الحق نے ذوالفقار علی بھٹوکے داماد آصف علی زرداری کو صدارتی الیکشن میں ووٹ دیا۔ مسلم لیگ (ض)کے سربراہ رکن قومی اسمبلی اعجا زالحق حکومتی اتحاد کا حصہ ہیں اور آصف علی زرداری حکومتی اتحاد کے متفقہ امیدوار تھے، قیاس یہی ہے کہ انہوں نے آصف علی زرداری ہی کو ووٹ دیا ہوگا تاہم روزنامہ نوائے وقت نے اعجاز الحق سے رابطہ کیا تو انہوں نے ووٹ دینے کی تصدیق کی نہ ہی تردید کی بلکہ انہوں نے کہا کہ سیکرٹ بیلیٹنگ کے ذریعے الیکشن میں رائے دہی ہوئی ہے اسے سیکرٹ ہی رہنے دیا جائے۔