اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) سابق صدر عارف علوی نے الوداعی بیان جاری کیا ہے۔ آفیشل ایکس اکاؤنٹ پر جاری بیان میں عارف علوی کا کہنا تھا کہ بطور صدر ملک کے عوام کی خدمت میرے لیے باعث فخر رہی۔ اللہ میری کوتاہیوں پر مجھے معاف کرے، اچھے اعمال کا اجر دے۔ میری اہلیہ ثمینہ علوی بھی اس دعا میں میرے ساتھ شریک ہیں۔ عارف علوی کا کہنا تھا کہ مجھے کوئی شک نہیں کہ پاکستان کا مستقبل تابناک ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ بطور پاکستان کے 13 ویں صدر کے ایکس ہینڈل پر میرا یہ آخری پیغام ہے، یہ اکاؤنٹ اگست 2018ء میں میں نے بنایا تھا، میں صدر پاکستان کا ایکس ہینڈل ملک کے 14 ویں صدر کو منتقل کر رہا ہوں۔
پاکستان کا مستقبل تابناک، عوامی خدمت میرے لئے باعث فخر رہی: عارف علوی
Mar 10, 2024