ستھرا پنجاب مہم:نشتر ٹاؤن سے 25 سے زائد اوپن پلاٹس زیرو ویسٹ کر دیئے گئے

Mar 10, 2024

 لاہور(خبرنگار)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن ستھرا پنجاب پر مکمل عمل درآمد یقینی بنانے کیلئے سی ای اوایل ڈبلیو ایم سی کے شہر لاہور میں ہنگامی دورے جاری ہیں۔ انہوں کا کہنا ہے کہ ستھرا پنجاب مہم کے دوران نشتر ٹاؤن سے 25 سے زائد اوپن پلاٹس زیرو ویسٹ کر دیئے گئے۔ شہری علاقوں کے ساتھ ساتھ دیہی یونین کونسلز پر بھی خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔ رنگ روڈ سروس لینز، انٹری ایگزٹ پوائنٹس کو ڈسٹ فری بنانے کے احکامات جاری کر دئیے گئے ہیں۔ترجمان ایل ڈبلیو ایم سی عمر چوہدری کے مطابق بابر صاحب دین نے نشتر ٹاؤن میں کماہاں آشیانہ روڈ اور آشیانہ انٹر چینج پر سکریپنگ ورک میں مصروف 50 سے زائد ورکرز کی ورکنگ کا جائزہ لیا۔ اعظم چوک، بادشاہ چوک، آشیانہ روڈ، رنگ روڈ انٹرچینج،عثمان پارک، صوفی آباد، نشتر کالونی، یوحنا آباد کو مکمل زیرو ویسٹ کرنے کی ہدایت جاری کی۔ مزید برآں ایل ڈبلیو ایم سی افسران اور عملہ تینوں شفٹوں میں فیلڈ میں متحرک ہیں۔ شہر لاہور کے حسن کو بحال رکھنے کیلئے روزانہ کی بنیادوں پر صفائی آپریشن بلا تعطل جاری ہے۔ عوام سے بھی گزارش ہے کہ ایل ڈبلیو ایم سی ٹیموں کا ساتھ دیں۔ کوڑا کوڑے دان تک پہنچائیں۔ صفائی سے متعلق شکایات کے ازالے کیلئے ایل ڈبلیو ایم سی کی ہیلپ لائن 1139پر رابطہ کریں۔

مزیدخبریں