لاہور(نامہ نگار)پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما چودھری اسلم گل نے کہا ہے کہ لاہور پولیس ن لیگ اور پیپلز پارٹی کی اتحادی حکومت میں غلط فہمیاں پیدا کرنا چاہتی ہے۔ایس ایس پی آپریشن امن و امان کی صورتحال پیدا کرنا چاہتے ہیں۔چیف سیکرٹری اور آئی جی اس پولیس گردی کا فوری نوٹس لیں۔ وہ لاہور پولیس اور انتظامیہ کی مبینہ زیادتی کیخلاف عزیز ملک، عامر نصیر بٹ،نصیر احمد،شاہد عباس ایڈوکیٹ،راو خالد ایڈوکیٹ، عارف خان،صداقت شیروانی، محسن ملہی،یاسر بارا کیساتھ ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔
لاہور پولیس ن لیگ ، پیپلز پارٹی میں غلط فہمیاں پیدا کرنا چاہتی ہے:اسلم گل
Mar 10, 2024