شہریوں کی سہولت اولین ترجیح، سروس ڈلیوری پر کوئی سمجھوتا نہیں ہوگا:طاہر فاروق

 لاہور(خبرنگار)طاہر فاروق نے ڈائریکٹر جنرل ایل ڈی اے کے عہدے کا چارج سنبھال لیا۔طاہر فاروق پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کے گریڈ 19 کے افسر ہیں۔طاہر فاروق کا تعلق 38 ویں کامن سے ہے۔طاہر فاروق اس سے قبل مختلف اضلاع میں ڈپٹی کمشنر، ایڈیشنل کمشنر اور ایڈیشنل سیکرٹری سمیت اہم عہدوں پر فرائض سر انجام دے چکے ہیں۔طاہر فاروق نے گزشتہ روز اپنے عہدے کا چارج نبھالتے ہی ایل ڈی اے افسران سے تعارفی میٹنگ کی۔تعارفی میٹنگ میں افسران کو پنجاب حکومت کی پالیسی کے مطابق ہدایات جاری کی گئیں۔ انہوںنے افسران کو ہدایت کی کہ شہریوں کی سہولت اولین ترجیح ہے۔ سروس ڈلیوری پر کوئی سمجھوتا نہیں ہوگا۔وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے ویژن کے مطابق صوبائی دارالحکومت میں شہریوں کی سہولت کیلئے اقدامات کریں گے۔ افسران وقت کی پابندی اور ڈسپلن یقینی بنائیں۔ شہریوں کے مسائل کے حل کیلئے اوپن ڈور پالیسی اپنائیں گے۔اس موقع پر چیف انجینئر ایل ڈی اے اسرار سعید، ایڈیشنل ڈی جی یو پی خالد گورائیہ، ایڈیشنل ڈی جی کچی آبادیز اکبر نکئی، ڈائریکٹر ایڈمن، چیف ٹاؤن پلانر ون، چیف ٹاؤن پلانر ٹو، چیف میٹرو پولیٹن پلانر، ڈائریکٹر ون ونڈو، ڈائریکٹر فنانس اور دیگر افسران موجود تھے۔

ای پیپر دی نیشن