لاہور (لیڈی رپورٹر) پنجاب ایجوکیشنل فاؤنڈیشن نے7ہزار سے زائد پارٹنر سکولوں کو 26لاکھ سے زائد طلبا و طالبات کی فیس کی مد میں جنوری 2024کی پیمنٹس ادا کر دی ہیں۔پارٹنر سکولوں کو جنوری 2024کی تقریباً1ارب 60 کروڑ روپے کی ادائیگیاں کی گئیں ہیں۔ ترجمان نے بتایا کہ پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کو فنڈزبروقت نہ ملنے کی بناء پر جنوری 2024کی پیمنٹس میں تاخیر ہوئی۔ فروری 2024 کی پیمنٹس پر کام تیزی سے جاری ہے۔