ایم ڈی واسا کی زیر صدارت اجلاس،ریونیو کولیکشن میں اقدامات اٹھانے کی ہدایت

لاہور(خبرنگار)ایم ڈی واسا غفران احمد کی زیر صدارت اہم اجلاس واسا ہیڈآفس لاہور میں ہوا۔ اجلاس میں تمام ڈائریکٹر آپریشن اور ریونیو ونگ کے افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں ریونیو، ڈیسلٹنگ آپریشن ،انرجی ،فیول و میڈیکل کے استعمال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ ایم ڈی واسا کا کہنا تھا کہ تمام ڈائریکٹرز بجلی کی بچت کو یقینی بنائیں اور اپنے ٹاونز میں سخت مانیٹرنگ رکھیں۔ سیوریج ڈیسلٹنگ آپریشن پر سختی سے عملدرآمدکیا جائے۔ تمام ڈائریکٹرز آپریشن وریونیو کے براہ راست ذمہ دار ہیں۔ ریونیو کولیکشن میں جنگی بنیادوں پر اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے۔ تمام ڈائریکٹرز بلا مشروط نادہندگان کے خلاف ایکشن لیں۔تمام نادہندگان سوسائٹیز کے گرد بھی شکنجہ مزید سخت کرنے کی ہدایات کی گئیں۔تمام مشینری و آفیشل گاڑیوں کی چیکنک کیلئے کمیٹی تشکیل کر دی گئی۔تمام مشینری و آفیشل گاڑیوں کو مکمل فعال رکھنے کی ہدایات بھی جاری کردی گئیں۔ایم ڈی واسا نے پانی کے ضیاع پر چالان کی رفتار تیز کرنے کی ہدایات کیں اورپانی کے ضیاع کرنے والے صارفین کے چالان ان کے بلوں میں شامل کرنے کی ہدایات بھی کیں۔ایم ڈی واسا غفران احمد کو ڈائریکٹر عزیز بھٹی ٹاون فیصل خرم اور ڈپٹی ڈائریکٹر ریونیو عزیز بھٹی واہگہ ٹاوٗن ملک آصف نے 32 لاکھ کی ریکوری کا چیک پیش کر دیایہ چیک پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی سے 31.5لاکھ اور پاکستان منٹ گورنمنٹ آف پنجاب سے 50 ہزار ریکور کر لیا گیا

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...