لاہور (لیڈی رپورٹر)ڈائریکٹر پنجاب ہائیرایجوکیشن کمیشن ڈاکٹر تنویرقاسم نے پنجاب یونیورسٹی میں جاری کتاب میلے کا دورہ کیا ۔اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پنجاب یونیورسٹی کتاب میلہ ایک اچھی روایت ہے۔ دوسرے اداروں کوبھی اسے اپنانا چاہیے تاکہ علم دوست ماحول پیدا ہوسکے۔میرے نزدیک کسی کو دیا جانے والا سب سے قیمتی اور خوبصورت ترین تحفہ کتاب ہے۔ ہمیں اس روایت کو اپنانا چاہیے۔ دنیا بھر کی تہذیبوں اور ثقافت کے ارتقاء میں کتاب نے اہم ترین کردار ادا کیا ہے۔ مطالعہ کا شوق انسان کی سوچ کوتعمیری بناتا ہے۔ دور جدید میں اگرچہ مطالعہ کے نئے میڈیم متعارف ہو چکے ہیں اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کی برکت سے علم کا حصول اور اطلاعات رسانی کے باب میں انقلاب برپا ہو چکا ہے، مگر کتاب کی اپنی دائمی اہمیت اور افادیت اپنی جگہ قائم و دائم ہی نہیں، بلکہ اس میں حد درجہ اضافہ ہو رہا ہے۔ نالج اکانومی کے اس دورمیں کتاب کلچر کو پروان چڑھانا وقت کی اہم ضرورت ہے۔
پنجاب یونیورسٹی کتاب میلہ اچھی روایت ،دوسروںکوبھی اپنانا چاہیے :تنویرقاسم
Mar 10, 2024