مخصوص نشست پر منتخب لیگی رکن قومی اسمبلی وجیہہ قمر ووٹ ڈالنے آئیں تحریک انصاف کی سینیٹر فلک ناز نے ’’لوٹی، لوٹی‘‘ کے نعرے لگائے ووٹنگ کے دوران بھی اپوزیشن اراکین حکومتی اراکین پر جملے کستے رہے۔ وجیہہ قمرنے جوابا 9مئی والے نامنظور کا نعرہ لگایا۔ سنی اتحاد کونسل کے فیصل آباد سے رکن قومی اسمبلی نے ووٹنگ اورگنتی کے دوران جمہوریت کی ہار کے نعرے لگا سینیٹر فلک ناز نے ’’یا اللہ یا رسول، عمران خان بے قصور‘‘ کے نعرے لگائے تو پیپلز پارٹی کی رکن شگفتہ جمانی نے کہا کہ ہمارے نعرے تو چوری نہ کرو بعدازاں فلک ناز کے نعرے لگانے پر پیپلز پارٹی کے اراکین جوابا’’ بینظیر بے قصور‘‘ کا نعرے لگاتے رہے۔ پریزائڈنگ افسر کی جانب سے انتخابی نتائج کا اعلان کیا گیا تو ہال جئے بھٹو اور زرداری کے نعروں سے گونج اٹھا اور اراکین بلاول بھٹو زرادری کی نشست کے گرد اکٹھے ہوگئے اور انہیں مبارکباد دیتے رہے، پارلیمنٹ ہاؤس کی لابیز، گیلریز اور راہ داریوں میں بھی جیالوں نے خوب نعرے بازی کی۔
صدارتی الیکشن: اپوزیشن ، حکومتی ارکان ایک دوسرے پر جملے کستے رہے
Mar 10, 2024